حرف اکادمی ہزارہ کا ۲۹ واں ماہانہ اجلاس

حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا ۲۹ واں ماہانہ اجلاس پروفیسر خورشید احمد عون کی زیرِ صدارت اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں ہوا۔ سارب خورشید نے تلاوتِ کلامِ پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سید نجم الحسن نجمی نے نعت کی سعادت حاصل کی جبکہ فرحان انجم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ حصہ نثر میں نجم الحسن نجمی نے افسانہ (مسیت)، ساجد خان نے افسانہ (کتے)، بشیر راز نے مضمون (بداخلاق سے بدکردار عورت بہتر ہے) اور خورشید احمد عون نے انشائیہ (آمریت کے سایے میں) تنقید کے لیے پیش کیے۔ جبکہ محفلِ مشاعرہ میں سارب خورشید، شاہد حسن، عمیر مشتاق، سید نجم الحسن نجمی، اسد اعوان، محسن چوہان، ساجد خان، فرحان انجم، سہیل احمد صمیم، محمد بشیر راز، ملک ناصر داؤد، مشتاق احمد، عدالت خان عدالت، الطاف حسین الطاف، ریاض طاہر اور صدرِ مجلس خورشید احمد عون شریک ہوئے۔

رپورٹ: سید عارف سعید بخاری
سیکرٹری نشر و اشاعت حرف اکادمی

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close